Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: بی اے / بی ایس سی کے ضمنی امتحان کا شیڈول جاری

زکریا یونیورسٹی نے بی اے / بی ایس سی کے چوتھے ضمنی امتحان 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تیسرے ضمنی امتحان کا نتیجہ جاری کردیا گیا ہے کہ ایسے امیدوار جو فیل ہوچکے ہیں، اور امتحان دینا چاہتے ہیں اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 2 مئی تک ، ڈبل فیس کے ساتھ 15مئی تک اور تین گنا فیس کے ساتھ امتحان سے ایک ہفتے قبل تک جمع کراسکتے ہیں ۔
امتحانی فیس چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پریکٹیکل فیس 2ہزار روپے فی مضمون ہوگی ۔