Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایم اے ایم ایس سی کے پرائیویٹ طلباء کی رجسٹریشن کےلئے شیڈول کا اعلان

زکریا یونیورسٹی نے ایم اے ایم ایس سی کے پرائیویٹ طلباء کی رجسٹریشن کےلئے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی نے ایم اے ا یم ایس سی کے پرائیویٹ امیدواروں کےلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن امیدواروں نے زکریا یونیورسٹی سے گریجوایشن کا متحان پاس کیا ہے، اس کو رجسٹریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ اسی رجسٹریشن کی بنیاد پر امتحان دے سکتے ہیں ۔

تاہم ایسے امیدوار جنہوں نے دوسری یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہو، وہ رجسٹریشن کرائیں گے ۔

شیڈول کے مطابق سنگل فیس چار ہزار کے ساتھ 16 ستمبر تک ، ڈبل فیس کے ساتھ 6 اکتوبر تک ، جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ27اکتوبر تک رجسٹریشن کرائی جاسکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button