Breaking NewsEducationتازہ ترین
بی اے ، بی ایس سی کے طلباء کو داخلہ دینے کی منظوری

زکریا یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے طلباء کو داخلہ دینے کی منظوری دے دی۔
اس سلسلے میں سمسٹر ایمپلینٹیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پالیسی فیصلہ کیاگیاکہ ایسے پروگرام جو بند کردئے گئے ہیں، جیسے ایم اے، ایم ایس سی ایسے طلباء کو اجازت ہوگی وہ اپنے متعلقہ ڈسپلن میں وقت ضائع کیے بغیر داخلہ لے سکتےہیں۔
تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کیجاتی ہے کہ وہ ایسے طلباء کوصبح اور شام کی کلاسز میں ایڈجسٹ کریں۔
تاہم چیئرمین سکیم آف سٹڈی اور کورس کے ٹائٹل کی چھان بین کریں گے ، اور کریڈٹ آور اور ایک جیسے ڈسپلن کویقینی بنائین گے۔