اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جامعہ بہاء الدین کے اساتذہ و ملازمین نے لیہ یونیورسٹی میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیپیوٹیشن پر اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی تین ماہ سے عدم ادائیگی پر احتجاجی ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لیہ کیمپس معاشی بحران کا شکار، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کا اعلان کردیا
شرکاء سے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل ایمپلائز یونین کے صدر صفدر ملک اور ڈاکٹر ظہور حسین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بہاؤالدین زکریا کے لیہ یونیورسٹی میں ڈیپوٹیشن پر موجود تمام اساتذہ اور ملازمین کو فوری طور پر واپس کیا جائے، اور ان کی چار ماہ کی تنخواہ کو فی الفور جاری کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لیہ کیمپس کے اساتذہ اور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم
ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر تنخواہیں جاری نہ کی گئی تو ہم پُرامن احتجاج کے لیے دائرہ کار کو فپواسا کے پلیٹ فارم سے پنجاب تک بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
لیہ یونیورسٹی مسائل میں گھر گئی، ٹرانسپورٹ بھی بند
ملازمین و اساتذہ کو ان کی رضامندی کے بغیر کسی بھی دوسری یونیورسٹی میں ڈیپوٹیشن پر رکھنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔
شرکاء نئے گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ لیہ یونیورسٹی میں موجود جامعہ بہاؤالدین زکریا کے ملازمین و اساتذہ کو چار ماہ کی تنخواہیں دے کر واپس بھیجا جائے ۔