Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی ہے, اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لئے یہ اعزاز ہے ۔

بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے قبل 147ممالک کی 1500 سے زائد یونیورسٹیاں ممبر ہیں, اور اب یہ اعزاز بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو حاصل ہوا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی ممبر بن گئی ہے ۔

اس ممبر شپ کے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تعلیم کے زریعے یونیورسٹی میں کیپیسٹی بلڈنگ ، انٹر کلچر ہارمنی، مساوی تعلیم کے فروغ ، گلوبلائزیشن ، ہیومن رائٹس ،غربت کے خاتمے سمیت دیگر اہم موضوعات پر کام کرے گی ۔

ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول نے ڈاکو مینٹیشن کی تھی ۔

ڈاکٹر فواد رسول نے اس اہم کامیابی پر ملنے والے سرٹیفکیٹ کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو پیش کیا ۔

جنہوں نے اس کاوش کو بے حد سراہا اور ڈاکٹر فواد رسول کو مبارکباد بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button