زکریا یونیورسٹی : فیکلٹی آف کامرس بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے بڑے فیصلے

زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف کامرس بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں پاکستانی مارکیٹ اور بین الاقوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اکیڈمک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ، بزنس ایجوکیشن اور اخلاقیات کے کورسز بھی پڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیل کے مطابق آئی بی ایف کے کمیٹی روم میں زکریا یونیورسٹی کی بورڈ آف فیکلٹی کی کامرس، بنکنگ اور بزنس ایڈمنسٹرین کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کی۔
انہوں نے فیکلٹی میں ہونے والے سال 2023 کے نئے داخلوں پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے تمام فیکلٹیز میں سے سب سے زیادہ ہیں، اور انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈین شپ کے دور میں ان کی فیکلٹی کامرس لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں کئی نئے پروگرامز شروع کیے گئے اور کئی اساتذہ اور سٹاف کی اعلی پوزیشن پر پرموشن کی گئی، مزید دیگر کے کیس پراسسں میں ہیں اور مستقل وی سی آنے پر وہ بھی ترقی پا جائیں گے۔
بورڈ آف فیکلٹی کے اس طویل اجلاس میں شعبہ آئی ایم ایس، آئی بی ایف اور کامرس میں پڑھائے جانے والے مختلف کورسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں مارکیٹ کی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق کچھ پرانے کورسز ختم کر کے نئے کورسز روشناس کرائے گئے۔
اسی طرح شعبہ آئی- بی -ایف میں دو نئے پروگرام بی، ایس ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایم۔ بی-اے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
تمام فیکلٹی کے لیے ایک ہی طریقے کی ‘انٹرن نشپ’ اور ‘پروجیکٹ’ کورس کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت بی، بی،اے، بی ایس اور ایم بی اے کے طلباء کے لیے انٹرن شپ اور پروجیکٹس کو لازم قرار دیا گیا اور یہ ایک کورس کے برابر تصور کیے جائیں گے جن کی نمبروں کی مارکنگ کے لیے فول پروف سسٹم واضح کیا گیا۔
شعبہ کامرس اور اس کے ساتھ الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے لیے بھی نئے کورسز کی منظوری دی گئی، اور سال 25-2024 کے لیے ممتحن اور ہیڈ ممتحن کی تقرری کے لیے مختلف نام منظور کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ قران و حدیث اور اخلاقیات کے نئے کورسز متعارف کرائے گئے تاکہ طلبہ بینکنگ کامرس بزنس اینڈ فائنانس کے ساتھ ساتھ اپنے مزہب اور اپنے ملک کے بارے میں بھی جان سکیں اور اچھے منیجر کے ساتھ ساتھ اچھے کردار کے ساتھ اچھے شہری بھی بن سکیں ۔
بورڈ آف فیکلٹی کی میٹنگ کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کی، جبکہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر، چیئرمین کامرس، ڈاکٹر حسن بچہ، ڈائریکٹر ائی ایم ایس، ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر ندیم شیخ، ڈاکٹر صادق شاہد، ڈاکٹر آصف یاسین، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر ہما علی، ڈاکٹر عرفان احمد ، ،شاھد ندیم اور ڈاکٹر زبیر احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔