زکریا یونیورسٹی : بوائز ہاسٹلز کے دو وارڈن, ایک سپرنٹینڈنٹ اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ کو ہٹا دیا گیا

وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے بوائز ہاسٹلز کے انتظامات کو بہتر انداز میں چلانے کےلئے بڑی تبدیلیاں کی ہیں، طلباء کی شکایات پر وارڈن اور سپرنٹنڈنٹس تبدیل کردئیے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد شعبہ کلینیکل سائنسز کو عبد الستار ایدھی ہاسٹل کا وارڈن تعینات کیا گیا ہے ان کو ڈاکٹر عمار زیدی کی جگہ یہ ذمے داری دی گئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کو وارڈن عثمان ہال تعینات کیاگیا ہے، ان کے پیش رو ڈاکٹر سہیل ارشد پر اس وقت اینٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے۔
ڈاکٹر عبد الرحیم ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنس کو سپرنٹینڈنٹ عثمان ہال لگایا گیا، ان کو بختاور علی کی جگہ یہ تعینات کیا گیا جبکہ جہانزیب اکمل، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کو اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ عثمان ہال (بوائز ہاسٹل) تعینات کردیا گیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق نئے تعینات افراد کو یونیورسٹی قوانین کے مطابق مشاہرے کی ادائیگی کی جائے گی ۔