Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب حکومت نے زکریا یونیورسٹی سے نئے مالی سال کے بجٹ کی تفصیل طلب کرلی

رواں برس پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بجٹ کے حوالے سے حکومت بھی متحرک ہوگئی ۔
زکریا یونیورسٹی سے نئے مالی سال 2025-26 کے لئے تجاویز اور ڈیمانڈ کی تفصیل طلب کرلی گئی، جس میں ڈویلپمنٹ بجٹ کے لئے پراجیکٹس کی تفصیل بھی مانگ لی گئیں ہیں۔
جس پر زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار آفس نے ترقیاتی بجٹ کی تفصیل اور ڈیمانڈ تیار کرکے لاہور ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے خسارہ کم کرنے کےلئے اضافی فنڈز کی ڈیمانڈ ارسال کی ہے ۔