Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی کی پروقار و سادہ تقریب منعقد کی گئی۔
آر او طاہر محمود اور سیکورٹی آفیسر ملک خلیل احمد کھور کی قیادت میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
جناح آڈیٹوریم کے باہر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پرچم کشائی کی، اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کرائی ۔
اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ،پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، چیئرمین ڈاکٹر مقرب اکبر، چیئرمین ڈاکٹر فواد رسول، چیئرمین ڈاکٹر خالد خورشید، چیئرمین ڈاکٹر کامران اشفاق، چیئرمین ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر جاوید سلیانہ، ڈاکٹر عارف سیال، ڈاکٹر بدرالدین سمیت اساتذہ ، افسران و ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔
جبکہ تقریب میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے ہماری پہنچان ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔
لہذا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔
وائس چانسلر نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ پاکستان بے پناہ قربانیوں کے عوض حاصل کیا گیا ہے اس کی قدر کریں۔ کیونکہ نوجوان ہی ہمارا کل اور مستقبل ہیں۔
تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے اساتذہ صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدالستار ملک، پرنسپل ڈاکٹر عمران حبیب، آر او طاہر محمود ، ڈاکٹر عامرنواز اور سیکرٹری محمد امین کے ہمراہ شجرکاری کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button