جامعہ زکریا : 20 شعبوں کے چیئرمینز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری

زکریا یونیورسٹی کے 20 شعبوں کے چیئرمینز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے 20 شعبوں کے چیرمینوں اور ڈائریکٹرز کی تین سال کےلئے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جن میں ڈاکٹر ظاہر فریدی ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس، ڈاکٹر نسیم اختر ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹیڈی سنٹر، ڈاکٹر سید بلال ڈائریکٹر بائیوٹیکنالوجی، ڈاکٹر علیم خان ڈائریکٹر زوایالوجی، ڈاکٹر سیمامحمود ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی، ڈاکٹر خالد سیف اللہ ڈائریکٹر میتھ، ڈاکٹر جاوید احمد ڈائریکٹر فزکس، ڈاکٹر شہزاد علی ڈائریکٹر انسٹی میڈیا سٹڈی شامل ہیں۔
جبکہ ڈاکٹر صوفیہ پرنسپل آرٹس کالج، ڈاکٹر شمزہ فاطمہ پرنسپل لاکالج، ڈاکٹر اعجاز پرنسپل ایگری کالج لیہ، ڈاکٹر ارم بتول چیئرپرسن جینڈر سٹیڈی، ڈاکٹر عامر نواز چیئرمین ہارٹی کلچر، ڈاکٹر نوید احمد چیئرمین انگلش، ڈاکٹر دلشاد چیئرمین ایجوکشن ، ڈاکٹر عمر چودھری چیئرمین سپورٹس سائنسز، ڈاکٹرتنویر احمد چیئرمین کلینک سائنسز ڈاکٹر مہناج چیئرمین کمیپوٹر سائنسز ، ڈاکٹر مبشر احمد چیئرمین مالیکولر جینٹک ، اور ڈاکٹر ظفرالحیٰ چیئرمین سول سائنسز ہونگے۔