Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چانسلر کا زکریا یونیورسٹی ڈپٹی رجسٹرار کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے حکم

گورنر پنجاب وچانسلر نے 19 نومبر 2019 کو زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار بھرتی کیس میں خلاف ضابطہ تقرری کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئےا ن کو نوکری سے فارغ کرنے اور ادا شدہ سیلری دوبارہ وصول کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار راشدکلاسرا، شہلا گل نے گورنر کے فیصلے کےلئے ہائی کورٹ لاہور میں کیس دائر کیا تھا ۔
جس پر کورٹ نے چانسلر کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے ان کو نوکری پر تعینات رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے ، جس پر چانسلر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں اور اپنے موقف کا دفاع کریں ۔
جس کے بعد یونیورسٹی نے کیس کے تیاری شروع کردی ہےتاکے چانسلر کے موقف کا دفاع کیا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button