Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کرپشن روکنے کی ایک اور کوشش، زکریا یونیورسٹی نے اسناد تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کردیا

زکریا یونیورسٹی حکام نے اسناد کی تصدیق میں ہونے والی کرپشن روکنے کےلئے نیا طریقہ نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جو ایچ ای سی کے طریقہ تصدیق سے ملتا جلتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسناد کے کی تصدیق ایک کورئیر سروس یا بینک کے ذریعے ہوگی، امیدوار اپنے اسناد اور مقرر ہ فیس کورئیر آفس یا بینک میں جمع کرادے گا، جو ایک مقررہ کردہ ایس او پیز کے تحت دو روز میں امیدوار کو واپس مل جائے گی۔

تصدیقی سیکورٹی سٹکر ڈگری پر چسپاں ہوگا، یہ سیکورٹی سٹکر خزانہ دار آفس اس وقت جاری کرے گا جب فیس مقرر ہ اکاونٹ میں پہنچ جائے گی ۔

نئے طریقے کو نافذ کرنے کی سینڈیکٹ نے منظوری دے دی ہے ، جبکہ اس پر عملدارآمد کے لئے جلد اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button