زکریا یونیورسٹی: کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں فائنل ایئر طلباء و طالبات کے تخلیقی منصوبوں کی نمائش

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں فائنل ایئر طلبہ و طالبات کے تخلیقی منصوبوں کی نمائش منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال تھے۔
نمائش میں پیش کیے گئے منصوبے پائیدار ٹیکسٹائل، اسمارٹ فیبرکس، فنکشنل ملبوسات، اور تخلیقی ڈیزائن جیسے جدید موضوعات پر مبنی تھے۔ صنعت، اکیڈمی اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو محض روایتی شعبہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ٹیکنالوجی اور تخلیق کے جدید میدان کے طور پر اپنایا جائے۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل ایک ترقی پذیر صنعت ہے جو دفاع، آٹوموٹیو اور دیگر شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
نمائش نے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان رابطے کو فروغ دیا، جبکہ کالج ہنر مند پروفیشنلز تیار کرنے کے مشن پر گامزن ہے جو ملکی و عالمی سطح پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔