Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ کامرس کی پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کا بڑا صدمہ

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کی سابق چیئرپرسن، سینئر پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر کی جواں سال بیٹی انتقال کرگئیں ۔

بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر ریحانہ کی بیٹی ملائشیا میں پترا سکول آف بزنس سے پی ایچ ڈی کررہی تھیں کہ دوران تدریس ان کا ہارٹ فیل ہوگیا، ان کو طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مرحوم کاجسدخاکی جمعہ کو ملتان پہنچے گا، اور نماز جنازہ زکریا یونیورسٹی کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

دریں اثنا وائس چانسلرڈاکٹر منصوراکبر کنڈی ، آفیسرایسوسی ایشن کے خلیل کھور، رانا جنگ شیر، عمران شیخ، ایمپلائز یونین کے ملک صفدر حسین ، رانا مدثر فرینڈ ایمپلائز گروپ کے شاہد موتھا اور قاسم سنجرانی نے ڈاکٹر ریحانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں