Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بڑی کمیٹی قائم

زکریا یونیورسٹی میں پروموشن اور انتظامی معاملات میں اصلاحات، فنانس کے ایشو کو حل کرنے کےلئے کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں ملازمین اور اساتذہ کی ترقی کےلئے نیا ضابطہ بنانے، انتظامی معاملات کو بہتر کرنے اور فنانس کے ایشو کو حل کرنے کےلئے کمیٹی قائم کی گئی جس کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی ہیں جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈائریکٹر آئی ایم ایس، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ چیئرمین شعبہ شماریات، پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین شعبہ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید کاسپام، خزانہ دار اور ڈپٹی رجسٹرار لیگل شامل ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو صبح طلب کرلیا گیا ہے تاکہ ایشو بارے فیصلہ کیا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button