Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے مرحوم اساتذہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ کامرس کے پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی مرحوم ، شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد مرحوم ، شعبہ انگلش کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال مرحوم اور شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مرحوم سمیت دیگر اساتذہ کرام کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی۔

جبکہ اجلاس میں اے ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، سیکرٹری جنرل فرخ ارسلان صدیقی نے پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی اور پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر محمد اقبال کی یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا, اور کہاکہ ہم سے بچھڑنے والے اساتذہ کرا م ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موت برحق ہے ، اور ہر ذی شعور کو ایک دنیا کو چھوڑنا ہے اور ہم سے بچھڑنے والے اساتذہ کرام کی علمی و ادبی خدمات کو یونیورسٹی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وائس چانسلر نے اساتذہ کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ، ڈاکٹر مجاہد ، ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈاکٹر محمد اقبال کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا۔

تعزیتی اجلاس سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، شعبہ اردو کے ڈاکٹر حماد رسول ، چیئرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے بھی خطاب کیا ، اور وفات پاجانے والے اساتذہ کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button