Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ پرموٹ کرنے کےلئے تحریری ٹیسٹ کا فیصلہ، میرٹ لسٹ جاری

زکریا یونیورسٹی میں سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کی پوسٹ پر پرموٹ کرنے کےلئے پہلی بار تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے، جس کے لئے رجسٹرار نے میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

جن میں محمد آصف پرویز ولد محمد اسلم، محمد آصف ولد محمد عاشق، ایم عاطف صدیقی ولد محمد صدیقی، اسد محمود ولد ظہور احمد سینئر کلرک، شعبہ جینڈر اسٹڈیز، ناصر محمود ولد غلام حسین سینئر کلرک یونیورسٹی گیلانی لاء کالج، ایم شعیب خان ولد عبد الرشید خان سینئر کلرک، سنٹرل لائبریری، سرفراز خان ولد عبد الحکیم خان سینئر کلرک اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ، ایم آصف یونس ولد محمد یونس طاہر یونیورسٹی گیلانی لاء کالج،اسد اللہ خان ولد عبداللہ خان سینئر کلرک، ایم وسیم الٰہی ولد اللہ بخش سینئر کلرک، ایڈمن برانچ-I مختار احمد ولد احمد یار سینئر کلرک، سنٹرل لائبریری، ہاشم علی خان ولد عبد الرحمٰن سینئر کلرک، وی سی آفس، سعید انور ولد عبدالمجید سینئر کلرک، اسلامک ریسرچ سینٹر طاہر عباس ولد رمضان سینئر کلرک،، رب نواز ولد دین محمد سینئر کلرک، محمد حفیظ خان ولد فیض بخش سینئر کلرک ،عبدالرحمن ولد اللہ دیویہ سینئر کلرک شعبہ امتحانات، فرزانہ شاہین دختر خادم حسین سینئر کلرک مریم ہال،عبدالقدیر ولد محمد اکرم خان سینئر کلرک شعبہ امتحانات، محمد یوسف ولد غلام شبیر سینئر کلرک شامل ہیں۔

ان سینئر کلرکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 19 مئی کو 10 بجے کمیٹی روم میں ٹیسٹ کےلئے حاضر ہوں، کامیاب افراد کو سکیل 14 سے 16 میں سینیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی، ٹیسٹ آفیشل کمیونیکیشن کی شکلوں، یونیورسٹی ایکٹ، قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے علم میں مہارت کا تعین کرنے پر مشتمل ہوگا۔

متعلقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ مذکورہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button