Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : کنٹرولر آفس کی نااہلی ، الحاق کالجز کے طلباء کو رزلٹ کارڈ جاری نہ ہوسکے

زکریا یونیورسٹی کے کنٹرولر آفس کے اہلکاروں نے طلباء کا مستقبل داو پر لگادیا۔

اے ڈی پی کے طلباء کی دو سال کی ڈگری تین سال بعد بھی پوری نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق الحاق شدہ سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2019 میں شروع کئے گئے، جن کے امتحانات 2021 میں ہوجانے چاہیں تھے مگر کورونا کی آڑ میں یہ امتحانات تعطل کا شکار کردئے گئے۔

جس کے بعد طلباء نے احتجاج کرکے اپنے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا ، جن کے نتائج کا اعلان مئی میں کیاگیا، مگر تاحال طلبا کو ٹرانسکرپٹ جاری نہیں کئے گئے ۔

کالجز کی انتظامیہ اور طلبا کے اہل خانہ یونیورسٹی کے چکر لگالگا کر تھک گئے، مگر عملے کے کان پر جوں نہیں رینگی ، یہ طلبا اب اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ، تمام اداروں میں داخلے مکمل ہونے والے ہیں ۔

علاوہ ازیں وہ کسی طرح نوکری کےلئے بھی اپلائی نہیں کرسکتے، جس کی وجہ سے ان میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں، اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسکرپٹ جاری کریں۔

اس بارے میں جب کنٹرولر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر مسلسل بند جاتا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button