Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے کانووکیشن کی ریہرسل 9مئی کو ہوگی

زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن 10 مئی کو ہونے جارہا ہے، جس میں 8 فیکلٹیز کے طلباء کو اسناد اور میڈلز دئے جائیں گے ۔
کانووکیشن میں 2017-18 کے طلبا شریک ہوں گے، اور پہلی پوزیشن لینے والے طلباء کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے ۔
شرکاء کی ریہرسل 9مئی کی صبح 10بجے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت لازمی ہوگی۔ عدم شرکت والے طلبا کو کانووکیشن میں شریک نہیں ہونے دیاجائے گا۔
کانووکیشن کا لباس کرائے پر دستیاب ہوگا، جو طلباء لے سکیں گے۔