Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی نے مارکیٹ کے مطابق نصاب کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی نے مارکیٹ کے مطابق نصاب کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کےلئے تیاریارں شروع کردی ہیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آئندہ ہفتے اکیڈمک کونسل کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ڈینز اور چیئرمینوں کے اجلاس میں وائس چانسلر نے نئے تعلیمی پروگرام شروع کرنے، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب پر نظر ثانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تعلیمی سیشن 2025 اور ایچ ای سی کی نئی پوسٹ گریجویٹ پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی تھیسس کی تشخیص کے لیے ماہرین کے نام بھی فائنل کئے جائیں گے۔

اس لئے تمام چیئرمینوں اور ڈینز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس ٹاسک کو پورا کرنے کےلئے فوری طور پر بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس بلائیں متعلقہ بورڈ آف فیکلٹی سے بھی اس کی منظوری لی جا سکتی ہے تاکہ کیس کو اکیڈمک کونسل میں پیش کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button