Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ڈین آف سوشل سائنسز نے جعلی دستخط سے اڑھائی لاکھ روپے کا چیک نکلوا لیا

زکریا یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائینسز ڈاکٹر عمر فاروق زین پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے چیئرمین کے جعلی دستخط کرکے مشترکہ اکاونٹس سے دولاکھ 49 ہزار کی رقم نکلوالی ، چیئرمین شعبہ آئی آر ڈاکٹر طاہر اشرف نے یونیورسٹی کو آگاہ کیا کہ ڈین آف سوشل سائنسز نےسیلف سپورٹنگ (ایوننگ پروگرام) کے اکاونٹس سے ان کے جعلی دستخط کرکے دولاکھ 49 ہزار کی رقم نکلوالی ہے۔

تاہم یونیورسٹی حکام نے حسب معمول اس کیس کو سرخ فیتے کی نذر کردیا، جس پر ڈاکٹر طاہر اشرف نے صوبائی محتسب کو درخواست دی کہ ڈاکٹر عمر فاروق ذین نے ان کے جعلی دستخط کرکے مشترکہ اکاونٹس دو لاکھ 49 ہزار کی رقم نکلوالی ہے۔

انہوں نے 21 نومبر 2024کو یہ واردات کی، جس کا علم دسمبر میں ہوا تو یونیورسٹی حکام کو آگاہ کردیا، 10 جنوری 2025 کو رجسٹرار کو درخواست جمع کرائی گئی مگر تاحال اس پر کارروائی نہیں کی گئی، کیس سرخ فیتے کی نذر کردیا گیا اور کارروائی نہیں کی جارہی۔

جس پر صوبائی محتسب نے یونیورسٹی حکام کو مراسلہ جاری کردیا کہ 5 ماہ قبل اس فراڈ کے بارے میں درخواست جمع کرائی گئی مگر تاحال اس پر کارروائی نہیں کی گئی۔

محتسب آفس سے بھی ایک درخواست 9 اپریل کو ارسال کی گئی تھی مگر اس پر بھی رجسٹرار آفس نے کوئی جواب نہیں دیا، اس لئے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے رجسٹرار فوری طور کارروائی کرکے 25 مئی کو خود پیش ہو کر رپورٹ جمع کروائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button