Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : مفرور لیکچرار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سکالر شپ کی رقم اور جرمانہ وصول کرنے کا حکم

زکریا یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد شعبہ الیکٹریکل کے لیکچرار اور مفرور سکالر پی ایچ ڈی محمد ذوالفقار علی کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیکچرار الیکٹریکل انجینئرنگ محمد ذوالفقار علی کو ہائیر ایجوکیشن کے فنڈڈ سکالر شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کےلئے سکالر شپ دیاگیا اور ان کو بیرون ملک اپنی ڈگری مکمل کرنے کےلئے پوری تنخواہ کے ساتھ چھٹی بھی دی گئی، انہوں نے 48 ماہ میں ڈگری مکمل کرکے وطن واپس آنا تھا مگرانہوں نے اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔

نومبر2021سے وہ مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، ان کو کئی بار مراسلے ارسال کئے گئے اور سینڈیکیٹ نے بھی ان کو طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، جس پر فروری میں ہونے والی سینڈیکیٹ اجلاس میں یہ معاملہ دوبارہ رکھا گیا تو فیصلہ کیاگیا کہ سکالر کو ذاتی سماعت کا نوٹس بھیجنے کے باوجود،انہوں نے پیش ہونے کی زحمت نہیں کی، ان کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے اور یونیورسٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان کی ضمانت دینے والوں سے سکالر شپ کی رقم اور جرمانہ فوری وصول کریں اور ا س کےلئے ہر دستیاب فورم بھی استعمال کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو رکوانے کی بڑی کوشش کی گئی، اے ایس اے کے ایک سابق عہدیدار نے یونیورسٹی افسروں کی کردار کشی کی بھی کوشش کی اور ایک سابق پروفیسر پر بھی الزامات لگائے، تاہم اس عہدیدار کی یہ کوشش ناکام گئی۔

واضح رہے وزیرا عظم سکالر شپ پروگرام کےتحت زکریا یونیورسٹی کو 100 پی ایچ ڈی سکالر شپ دیے گئے تھے، جن کی مالیت ایک ارب سے زائد تھی جس میں 20 سے زائد سکالر ںیرون ممالک جاکر غائب ہوگئے اور یونیورسٹی کو رپورٹ نہیں کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button