Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: شعبہ اینیمل فوڈ پروڈکٹس ٹیکنالوجی میں ایک روزہ سیمینار

زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے شعبہ اینیمل فوڈ پروڈکٹس ٹیکنالوجی نے ایک روزہ سیمینار بعنوان "ایڈوانسمنٹس ان ڈیری پروسیسنگ ٹیکنیکس” کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر انیلہ حمید (چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ اف اینیمل فوڈ پروڈکٹ ٹیکنالوجی) نے تمام مہمان خصوصی اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی شاہد حفیظ خان صاحب ( ٹیکنیکل سپورٹ مینجر پاکستان اینڈ ایران ٹیٹ اینڈ لائل یو اے ای) نے بطور مقرر شرکت کی اور فضل ڈیری فارم سے مسٹر فیضان احمد شاہد(اسسٹنٹ فارم مینجر فضل ڈیری فارم پرائیویٹ لمیٹڈ ) مسٹر محمد فاروق (ایڈمنسٹریٹو آ فیسر)نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی، سیمینار میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں جدت کو زیر بحث لایا گیا۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض (ڈین فوڈ سائنسز)، ڈاکٹر طارق اسماعیل ،ڈاکٹر خرم افضل اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں فوڈ انڈسٹری سے مسٹر محمد جنید انور (مینیجر کوالٹی انہانسمنٹ اینڈ لیب ایس ایم فوڈز ملتان) نے شرکت کی۔

آخر میں ڈاکٹر محمد ریاض نے آرگنائزرز اور طلباء و طالبات کو ایک عمدہ سیمینار آرگنائز کرانے پر سراہا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مقررین اور طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر انیلہ حمید (چیئر پرسن آف ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر ماجد حسین اور ڈاکٹر میمونہ شاہد ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button