زکریا یونیورسٹی: ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی کے ایلومینائی کا دوسرا میٹ اپ

ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایلومینائی کا دوسرا میٹ اپ منعقد ہوا، جس میں ایلومینائی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایلومینائی کی اس تقریب کے مہمانِ اعزاز پروفیسر محمد بسم اللہ خان سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ایگریکلچر تھے جبکہ پروفیسر ناظم حسین لابر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور پروفیسر شفقت سعید ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کی صدارت ڈیپارٹمنٹ چیئرمین پروفیسر محمد رزاق نے کی، انہوں نے ایک کمیٹی کا اعلان کیا جو ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی ایلومینائی کی ایسوسی ایشن کے قیام حوالے سے لائحہ عمل تیار کرے گی، اس کمیٹی میں سابق طلباء میں سے سید عصمت حسین شاہ، ندیم خان، ارسلان قریشی جبکہ فیکلٹی ممبران میں سے ڈاکٹر محمد بنیامین اور ڈاکٹر زاہد محمود سرور شامل ہیں۔
پروفیسر ناظم حسین لابر نے ایلومینائی کو انٹرپرپینورشپ کے حوالے سے کام کرنے اور نئے گریجویٹس کی مدد کرنے کی ضرور کے حوالے سے گائیڈ کیا-
پروفیسر شفقت سعید نے بھی ایلومینائی سے خطاب کیا، ڈاکٹر محمد بنیامین نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے تمام شرکاء اور سپانسر کا شکریہ اد ا کیا ۔