Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن 2025-2021 کے سیشن کی گریجویشن تقریب

زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن 2025-2021 کے سیشن کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل، جام ناصر (سوشیئو اور انوائرمینٹل اسپیشلسٹ)، اور ڈاکٹر خرم افضل نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن نے کہا تقریب کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کرنا، اور پیشہ ورانہ میدان میں کامیابی کے لیے ان کی رہنمائی کرنا تھا۔

جام ناصر نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم محض ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے، جو نوجوانوں کو قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم صحت اور خوراک کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کریں۔

دیگر مقررین نے بھی طلباء کو ایمانداری، خلوص اور محنت کے ساتھ اپنے پیشے کو اپنانے کی تلقین کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان اور پروفیسر ڈاکٹر طارق اسمعیل نے اختتامی کلمات ادا کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button