Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بینظیر انکم سپورٹس پروگرام : سکالرشپ لینے والے طلباء کو اکاونٹس فعال رکھنے کی ہدایت

زکریا یونیورسٹی میں بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سکالرشپ لینے والے طلباء کو اکاونٹس فعال رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور اسکالرشپ سیل / فنانشل ایڈ آفس زکریا یونیورسٹی ملتان اسکالرشپ کی ادائیگی ذاتی اکاؤنٹس میں بھیج کر سکالرز کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لہذا، انڈر گریجویٹس/ بی آئی ایس پی اسکالرشپ کے تمام مستفید کنندگان/سکالرز فیز-I، II اور III کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کو فعال رکھیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، سکالرشپ سیل/فنانشل ایڈ آفس اور یونیورسٹی انتظامیہ غیر فعال، بلاک شدہ یا غلط اکاؤنٹ نمبروں کی فراہمی کی وجہ سے طلباء کو درپیش کسی بھی تکلیف کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button