Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز، چیئرمین شعبہ فارمیسی پریکٹس پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول کو فیکلٹی آف فارمیسی کے دو ایوارڈز سے نوازا گیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی یونیورسٹی کی ٹائمز رینکنگ میں غیر معمولی کامیابی، پنجاب میں پہلی اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے اساتذہ اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز، چیئرمین شعبہ فارمیسی پریکٹس پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول کو فیکلٹی آف فارمیسی کے بہترین محقق کے طور پر دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر فواد رسول کو یہ اعزاز طلباء کی غیر معمولی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی قیادت اور گزشتہ سال میں 14 اعلیٰ معیار (Q1) تحقیقی مقالات شائع کرنے پر دیا گیا، جو عالمی سطح پر یونیورسٹی کی پہچان بنے۔

پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال غوری سے ایوارڈ وصول کیا اور اپنے ساتھیوں، طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی ٹیم، میرے محقق طلباء اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے تعاون کا نتیجہ ہے، یہی ادارہ ان کی پہچان اور فخر کی بنیاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button