Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے استعفیٰ دے دیا، ڈاکٹر احسن بھٹی نے نئی ذمے داریاں سنبھال لیں

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اینٹومولوجی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین جو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر دو سال سے اضافی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
گزشتہ روز اچانک استعفیٰ دے دیا، جو وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نے فوری طور پر قبول کر لیا جس کے بعد وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد احسن بھٹی اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کو نیا ڈائریکٹیوریٹ پبلک ریلیشنز کا انچارج مقرر کردیا اور ان کو تاحکم ثانی فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔