Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی کا بڑا فیصلہ ؛ 8 طلباء کے داخلے منسوخ، یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پابندی

زکریا یونیورسٹی میں ہنگانے کرنے اورفائرنگ کرنے والے 8 طلباء کے داخلے منسوخ کردئے گئے، کیمپس میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے میں ملوث طلباء کے خلاف مقدمہ درج

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیمپس میں لا اینڈ آرڈ کی صورتحال پیداکرنے ،سیکورٹی گارڈ کو تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے پر 8 طلبا کو سزا سنادی، 13 اور27 اکتوبر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ سنایاگیا کہ شعبہ سیاسیات کے آصف بھٹی، ایگری کلچر کے احمد حسن، ثنااللہ، ایگرانومی کے فہد ندیم ڈھلوں، واٹرمینجمنٹ کے ابرار گل، ایگرانومی کا عثمان علی ظفر، کریمنالوجی کے عثمان اعجاز، اور پاکستان سٹڈی کے مہر غلام حسن پر ثبوت کی بنیاد پر الزام ثابت ہوگئے ہیں۔

اس لئے ان سب کویونیورسٹی سے نکالتے ہوئے داخلے منسوخ کئے جائیں، اور ان کاکیمپس میں داخلہ بند ہوگا۔

تاہم طلبا کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ چیئرمین سینڈیکیٹ کو 15 روز میں سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button