Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ڈبل ڈیوٹی الاؤنس دینے پر تحقیقات کا آغاز

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زکریا یونیورسٹی میں ڈبل ڈیوٹی الاؤنس دینے پر تحقیقات کا آغاز کردیا، انکوائری شروع، ریکارڈ طلب کرلیاگیا۔

زکریا یونیورسٹی میں خلاف قانون ڈبل ڈیوٹی الاؤنس دینے کے انکشاف کے بعد ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے متعدد سینئر اساتذہ ڈبل ڈیوٹی الاؤنس لے رہے تھے ۔

قانون کے مطابق کوئی بھی افسر یا ٹیچر ایک اسائمنٹ پر صرف تین ماہ تک ڈبل ڈیوٹی الاونس لے سکتا ہے ، ضرورت پڑنے پر وائس چانسلر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے مزید تین ماہ کی توسیع کرسکتا ہے جس کے بعد ا س کو الاؤنس نہیں دیاجاسکتا، مگر زکریا یونیورسٹی میں تمام قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے من پسند افراد کو ڈبل ڈیوٹی الاونس دیاگیا ۔

ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ کیس سامنا آیا توا س پر تحقیقات کرانے کافیصلہ کیاگیا تاکہ ذمے داورں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔

جس پر ایچ ای ڈی نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے مکمل رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیس بارے میں مکمل انکوائری کریں ، فنانشل ڈسپلنری قوانین کو مدنظر رکھ کر رپورٹ تیار کی جائے، اور 15 دن میں کیس مکمل کرکے ارسال کیا جائے ۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، اور انہوں نے یونیورسٹی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے خرم شہزاد فنانشل انکوائریزکے حوالے سے پنجاب کی بیوروکریسی میں ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button