Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی : الیکٹریشن نوکری کا جھانسہ دیکر چا رلاکھ روپے ڈکار گیا، اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریشن صہیب ایاز بخاری پر فاروق پورہ کے محمد داؤد نے الزام لگایا ہے کہ اس نے نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر اس کو لوٹ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریشن نے بھائی کی اراضی پر قبضہ کرلیا، مقدمہ درج ، گرفتاری کےلئے چھاپے

انٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ صہیب ایاز بخاری اس کا دوست تھا ، بیروزگاری کی وجہ سے اس نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا، اور چار لاکھ روپے نوکری کرانے کی مد میں گواہان امجد علی اور عبدالوہاب کے سامنے اس کو دئے ۔

جس کے ایک ہفتے بعد رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگا ۔

بعدازاں وہ نوکری لگانے سے بھی مکر گیا، اور میرے پیسے ہڑپ کرلئے ۔

میری استدعا ہے کہ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، میری رقم چارلاکھ روپے واپس دلائی جائے۔

یونیورسٹی حکام کو کہ کر اس کو معطل کرایا جائے تاکے انکوائری پر اثرانداز نہ ہوسکے۔

انٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب ایاز اس وقت شعبہ سٹیٹ میں کام کررہا ہے، مگر اس سے الیکڑیشن کا کام لینے کےبجائے اس سے میٹر ریڈنگ کا کام لیا جارہا ہے، جس نے وہاں بھی کرپشن شروع کی ہوئی ہے جس کی اطلاع یونیورسٹی حکام کو ہے مگر سیاسی دباؤ کی وجہ سے معاملے کو دبایا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button