سینئر کلرکوں کی ترقی، زکریا یونیورسٹی کے تمام ایمپلائز گروپ اکھٹے ہوگئے

زکریا یونیورسٹی میں عرصہ تقریباً 15 ماہ سے سینئر کلرک سے اسسٹنٹ اور جونئیر کلرک سے سینئر کلرک پروموشن التوا کا شکار ہے، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد اور اپوزیشن کے وفد نے اپنی اپنی گذارشات کی کہ عرصہ دراز سے سینئر کلرک کی اور جونئیر کلرک کی پروموشن کی جائے، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے پروموشن کرنے کی بجائے گزشتہ روز خلاف قانون نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جس میں سینئر کلرکس کو پروموشن کے لئے ٹیسٹ دینا ہوگا جو کہ بالکل غیر قانونی عمل ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہے اور نہ ہی اس کی کلینڈر اجازت دیتا ہے جبکہ پروموشن کے لئے کسی بھی ادارہ میں ٹیسٹ نہیں ہوتا یے۔
جن ملازمین نے اپنی پوری زندگی ادارہ کی خدمت میں گذار دی وہ اب طالب علم کی طرح امتحانی سنٹر میں بیٹھ کر پرچہ حل کرے اور یہ شرط رکھ دی گئی کہ جو ٹیسٹ پاس کرے گا اس کی پروموشن ہوگی۔
ایمپلائز ویلفیئر ایسوی ایشن اور اپوزیشن گروپس نے ہنگامی اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے خلاف قانون نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ س غیر قانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کیا جائے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی وساطت سے حسب سابق ملازمین کی سینیارٹی پر پروموشن کی جائے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اپنے من پسند اور چہیتوں کو سینیارٹی کی دھجیاں بکھیر کر پروموٹ کرنا چاہتی ہے جو کہ سر اسر غلط ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو ایسوسی ایشن اور اپوزیشن اپنا پرزور قلم چھوڑ احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔