Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین پر کسی بھی امیدوار کی سند وصول کرنے پابندی لگادی گئی

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کنٹرولر امتحانات نے کرپشن کی روک تھام کےلئے ملازمین پر سند وصول کرنے پابندی لگادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین آنے والے سائلین کو سند دلوانے کے پیسے وصول کرنے لگے تھے، جس کی شکایات میں اضافہ ہوا تو ایکشن لے لیا گیا جس پر ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات نے احکامات جاری کئے ہیں کہ یونیورسٹی ملازمین کسی بھی امیدوار کی سند دستی وصول نہیں کر سکتے۔
سند امیدوار کے درج کردہ پتہ پر ارسال کی جائے گی یا امید وار خود اپنی سند وصول کر سکتا ہے۔