زکریا یونیورسٹی ملازمین نے سموگ ایس او پیز کو دھوئیں میں اڑا دیا
زکریا یونیورسٹی میں سموگ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ، گھاس پھونس اور پتوں کو آگ لگادی، طلباء نے ویڈیو وائرل کردی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے عملے نے سموگ ایس او پیز کی کھلی ورزی کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور گھاس پھونس کا آگ لگادی، جس کے دھویں کے بادلوں نے یونیورسٹی کو ڈھانپ لیا۔
ملازمین کی طرف سے آگ لگانے اور دھوئیں کی ویڈیو طلباء نے سوشل میڈیا پر جاری کردی جو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ایک طرف یونیورسٹی سموگ سے بچانے کےلئے آن لائن کلاسز کا اجرا کررہی ہے، دوسری طرف ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کو چیئرمین آر بورک کلچر کی مکمل حمایت ہے، شہرمیں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے جبکہ کیمپس میں کھلے عام تماشہ کیا جارہا ہے۔
اعلیٰ حکام کواس کا نوٹس لینا چاہیے تاہم یونیورسٹی حکام نے اس ویڈیو پر کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے۔