Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین ، افسروں کا احتجاج، بوسن روڈ پھر بلاک کردیا

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین ، اساتذہ اور افسروں نے حکومت کے خلاف ڈسپیریٹی الاؤنس کے اجراء میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اساتذہ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد ایڈمن بلاک کے باہر اکٹھی ہوئی، اور پھر ریلی کی شکل میں بوسن روڑ تک آئی، جہاں پہنچ کر ملازمین نے دھرنا دے دیا ۔
جس کی وجہ سے دونوںاطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر ، ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر نے خطاب کرتے ہوئے کہ آٹھ ماہ گزر گئے اور حکومت نے وعدہ خلافی کی، اور اب تک تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں۔
چنانچہ اب کوئی گنجائش نہیں بچتی کہ احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔ پورے پنجاب کی جامعات کے اساتذہ افسران و ملازمین اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف محکمہ جات کو ڈسپیریٹی الاؤنس تنخواہوں میں شامل کیا جاچکا ہے۔

تاہم مقتدر حلقے جامعات کے اساتذہ افسران اور ملازمین کے لیے اس الاؤنس اجراء میں تاخیری حربے آزما رہے ہیں جس سے اساتذہ اور ملازمین میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس حوالے سے آئے روز نئے نئے مراسلے جاری کئیے جارہے ہیں جس سے ملازمین می اضطراب بڑھتا جارہا ہے، جبکہ پنجاب کی بیورو کریسی اور طاقتور محکموں کے ملازمین و افسران کو نہ صرف 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جا رہا ہے، بلکہ ایک نیا 15 فیصد الاؤنس کا اجراء بھی کیا گیا ہے جبکہ جامعات کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے اس معاملے کو بلا وجہ کی طوالت دی جا رہی ہے، جو اب برداشت کی حد سے باہر ہے۔

اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت سے روائتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا حق لیا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوگا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج جمعرات کو بھی صبح دس بجے احتجاج کیا جائے گا ، اور بوسن روڑ پر دھرنا دیا جائے گا ۔

جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button