Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اور تنخواہیں جاری ہوگئیں

یونین رہنماؤں کی تحریری ضمانت کے بعد زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی گئیں۔

زکریا یونیورسٹی کے 14سو سے زائد ملازمین کی تنخواہیں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی وجہ سے روک لی گئیں تھیں ۔

گزشتہ روز ایمپلایونین کے عہدیدار صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض کے ہمراہ وائس چانسلر سے ملے، اور ان کویقین دہانی کرائی کہ 10 دسمبر تک تمام ملازمین ایف آر سی جمع کرادیں گے، فی الحال تنخواہیں جاری کردی جائیں

وائس چانسلر نے تحریر ی ضمانت ملنے کے بعد تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات دے دئے ۔

دوسری طرف ایمپلائز فرینڈز گروپ کے صدر ملک شاہد موتھا اور جنرل سیکرٹری قاسم خان سنجرانی بھی ایک درخواست لیکر وائس چانسلر سے ملاقات کی ،اور ان کو ملازمین کی تنخواہوں بارے تشویش سے آگاہ کیا، وائس چانسلر نے ان کو مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button