Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایف آر سی جمع نہ کرانے پر زکریا یونیورسٹی کے 14 سو سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں

زکریا یونیورسٹی نے تمام ملازمین کو اپنے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جمع کرانے کا حکم دیا تھا ، جس کی آخری تاریخ 19 نومبر رکھی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے 14سو سے زائد ملازمین نے ایف آر سی جمع نہیں کرائے، جس پر ان کی تنخواہیں روک لی گئیں ہیں ۔

ان میں ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر بھی شامل ہیں۔

ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تنخواہیں روکے جانے کی اطلاع پر 6 سو سے زائد ملازمین نے اپنے ایف آر سی جمع کرا دیے، جن کو آج تنخواہ جاری کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس معاملے کو لیکر یونیورسٹی میں ایمپلائز یونین کی سیاست شروع ہوگئی ، مختلف گروپوں کی طرف سے یونین عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

مختلف گروپوں میں یونین صدر ملک صفدر حسین کی آڈیو بھی وائر ل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے کہ ان کو کچھ پتا نہیں ہوتا صرف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں ۔

وائس چانسلر سے کوشش کی گئی تھی کہ ایف آر سی پر ریلیف مل سکے مگر نہیں ملا، لیکن اگلے 24 گھنٹوں میں سرٹیفیکٹس جمع کرانے والوں کو تنخواہ جاری کردی جائے گی۔

دریں اثنا شعبہ منٹی نینس کے ملازمین نے احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان انہوں نے مقررہ مدت میں اپنے ایف آر سی جمع کرادئے تھے ، مگر خزانہ دار آفس نے ان کی تنخواہ جاری نہیں کی، یہ امیتازی سلوک ہے ، وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button