Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ میں تین روزہ سپورٹس گالا شروع ہوگیا ہے ۔
سپورٹس گالا کے پہلے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر رجسٹرار محمد زبیر احمد خان، آر آو ڈاکٹر مقرب اکبر ، صدر ملک صفدر حسین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ملازمین موجود تھے۔
سپورٹس گالا کے پہلے دن ٹرانسپورٹ سیکشن اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔