Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملک صفدر حسین کو صدمہ
زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین کے بھتیجے اور سیکورٹی گارڈ ملک محمد عمران انتقال کرگئے۔
تفصیل کے مطابق سہیل اختر عید کی چھٹیوں پر آبائی علاقہ جھنگ گئے ہوئے تھے کہ عید کی نماز کے بعد ہارٹ اٹیک سے خالق حقیقی سے جاملے۔
ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں موضع آتوانہ جھنگ میں ادا کی گئی، جس میں زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی ونگ کے اہلکاروں اور افسروں اور ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
دریں اثنا آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ، اساتذہ ، زکریا یونیورسٹی ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور شاہ اور دیگر نے ملک صفدر حسین اور ملک سہیل اختر سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔