Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن آج ہوں گے، فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ ایک قدم آگے

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے الیکشن آج ہورہے ہیں۔
الیکشن کمشنر رانا لیاقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
کل ووٹوں کی تعداد2006ہے جن کےلئے 18پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ دو پولنگ سٹیشن وہاڑی اور لیہ کیمپس میں قائم کئے گئے ہیں ۔
الیکشن میں پر وگریسو لبرل گروپ سے صدر امیدوار غلام حر غوری جنرل سیکرٹری ندیم بو سن سیینئر نائب صد رظفر چاچک نے ایمپلائز فرینڈ گروپ سے صدر ملک شا ہد ریاض مو تھا، جنرل سیکرٹری قا سم خان نےفرینڈ ملازمین متحدہ محاذ کے امیدوار صدر ملک صفدر اور امیدوار جنرل سیکرٹری رانا مدثر الیکشن کے میدان میں ہوں گے ، سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
دوسری طرف تمام گروپو ں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں ۔
آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگریسو لبرل اور فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ میں مقابلہ ہے، تاہم ملک صفدر کو ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرانے کا بینفٹ مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی جیت کے چانسززیادہ ہیں۔
تاہم غلام حر غوری بھی اس کام میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں کہ یہ کیس ان کاتیا رکردیا ہے، لیکن گزشتہ روز نکلنے والی ریلیوں کے شو میں فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ آگے نظرآتا ہے ۔
جبکہ یونیورسٹی انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں سے امیدوار جیت کرسامنے آئیں گے ، کلین سوئپ کاامکان نہیں ہے ، قومی سیاستدانوں کی طر ف سے سفارش کرنے کی کالز نے الٹ اثر کیا ہے اور ان کے اپنے گروپوں کو نقصان ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملازمین نے روا ں برس بیرونی مداخلت کو ناپسند کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button