ایمپلائز یونین وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کے تحفظ کےلئے میدان میں آگئی

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی نے وائس چانسلر کے ساتھ طلبا کی بدتمیز ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کےلئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، وائس چانسلر جامعہ زکریا سے بد تمیزی کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم
ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق نے کہا کہ ایل ایل بی کیس کی پیشی پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ طلباء نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، جس کی مذمت کرتے ہیں، اور طلبا کو باور کراتے ہیں وہ ایسے حرکات سے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]
اب یونیورسٹی حکام کو بھی ایسے واقعات روکنے کےلئے سنجیدہ اقداما ت کرنے ہوں گے تاکہ یونیورسٹی افسروں کی عزت محفوظ رہ سکے ۔