Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ملازمین پر عید کی خوشیاں ختم کرنے کی کوشش؛ تمام یونینز اکھٹی ہوگئیں، احتجاج کا اعلان

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں صدر محمد حر غوری، جنرل سیکرٹری ندیم بوسن اور اپوزیشن لیڈر ملک صفدر حسین ، سابق جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق و شاہد ریاض موتھا نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونین رہنماؤں نے کہا کہ تقریباً 15 ماہ سے پروموشن مسلسل التواء کا شکار کی جارہی ہے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن پر کمیٹی پر کمیٹی کھیلی جارہی ہے اور ملازمین بھائیوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 40 سالوں سے ملازمین کو ملنے والا اعزازیہ جو فی ملازم 11 ہزار روپے ملتا ہے اس کی ادائیگی میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے جبکہ اس کے برعکس پیپر سیٹنگ کی مد میں 10 کروڑ کی ادائیگی کے آرڈر کئے گئے ہیں۔ ملازمین کو 6000 روپے عید ایڈوانس ملتا ہے جو ہر ماہ ملازم اپنی تنخواہ سے کٹوتی کرواتے ہیں اس کو بھی نہ دینے کا تہیہ کیا جارہا ہے۔ اعزازیہ اور عید ایڈوانس کی ادائیگیوں سے ملازمین اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا لیتے ہیں اور قربانی میں حصہ ملا لیتے ہیں۔

اجلاس میں ملازمین دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر ملازمین کے خلاف کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو ایسوی ایشن اور اپوزیشن کے گروپس ملکر قلم چھوڑ ہڑتال اور پہیہ جام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button