Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے بڑے مطالبات سامنے آگئے

گورنر کی آمد پر ایمپلائز یونین نے بڑے مطالبات رکھ دئے۔

تفصیل کے مطابق ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے عہدیدار صدر غلام حر غوری،جنرل سیکرٹری ندیم بوسن ، خرم عظیم، رانا ساجد، ساجد علی کالرو نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنے تمام کوائف مکمل کرکے جمع کرا رکھے ہیں، ان کو مستقل کیا جائے، لیو ان کیش منٹ کی باقی اقساط بھی جاری کی جائی، ملازمین کی ترقی رکی ہوئی ہے ان کوجلد سے جلد کیا جائے۔

کلرک سے اسٹنٹ جونیئر کلرک سے سنیئر کلرک جونیئر سٹینوگرافر سے سنئیر سٹینو گرافر سب انجینئر کی ترقی بھی کی جائے، چار اسسٹنٹ مدت سے سکیل 16 میں بیٹھے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے سٹیچوز کے مطابق ان کو ترقی دیجائے ،سیکورٹی گارڈز کو سکیل 5 دیا جائے جبکہ سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم اور بوٹ بھی بھی مہیا کیئے جائیں۔

یونیورسٹی کے سٹیچوز بھی جلد سے جلد منظور کیا جائے، یونیورسٹی کے تمام ملازمین کو ٹائم سکیل دیاجائے گورنمنٹ کے دیگر اداروں کی طرح ترقی دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button