زکریا یونیورسٹی کی معاشی مشکلات کے خاتمے کا امکان، دو ارب 32 کروڑ روپے گرانٹ کی یقینی دہانی

معاشی بحران میں گھری زکریا یونیورسٹی کور واں برس اضافی گرانٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کو بجٹ میں اضافی رقم ملنے کے بعد زکریا یونیورسٹی کا حصہ بڑھا دیا جائے گا، جس کے مطابق رواں برس زکریا یونیورسٹی کا ایک ارب 70 کروڑ سے زائد گرانٹ ایچ ای سی دے گا۔
اسی طرح رواں برس پہلی بار پنجاب حکومت نے زکریا یونیورسٹی سے بجٹ تفصیلات طلب کی تھیں اور خسارے کے متعلق پوچھا گیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے 52 کروڑ روپے رواں مالی سال کے بجٹ 2025-26 میں دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اس طرح زکریا یونیورسٹی کو رواں برس دو ارب 32 کروڑ روپے کی گرانٹ ملنے کی توقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پوری گرانٹ مل جاتی ہے تو یونیورسٹی کے معاشی مسائل قدرے کنٹرول کئے جاسکیں گے، داخلوں کی کمی اور متعدد پروگرامز کی بندش کے بعد یونیورسٹی کوجن مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس میں ریلیف ملے گا۔