Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا

فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈین سوشل سائنسز پروفیسر فاروق زین نے کی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف فیکلٹی کے اجلاس میں کسی کو بھی ایجنڈے کی کاپی نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی خاص ایجنڈا ڈسکس کیا گیا جبکہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے کے مطابق ڈین سوشل سائنسز کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹس ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے سفارشات تیار کر کے بورڈ آف فیکلٹی کے اجلاس میں پیش کرنا تھیں مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
وائس چانسلر کچھ مصروفیات کی بناء پر بورڈ آف فیکلٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔