Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں کم سے کم تنخواہ کا قانون لاگو نہ ہوسکا، ڈیڑھ سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین خوار ہوگئے

حکومت نے مزدوروں اور چھوٹے ملازمین کےلئے کم سے کم 37 ہزار ماہانہ تنخواہ کا قانون گزشتہ سال بنایا تھا، تاہم زکریا یونیورسٹی نے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی کم سے کم تنخواہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

ایک طرف زکریا یونیورسٹی حکام نے یوم مزدور پر بڑے دعویٰ کئے ہیں، دوسری طرف ڈیلی ویجز کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ایمپلائز یونین رہنماوں کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے ہیں، جن کو بہت کم تنخواہ دی جارہی ہے، اس بابت وائس چانسلر بات سننے کو تیار نہیں ہیں جبکہ رجسٹرار کا کا کہنا ہے کہ معاملہ سینڈیکیٹ میں لیجایا جائے گا، ایسے میں غریب مزدور کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ زکریا یونیورسٹی میں بھی کم سے کم تنخواہ کے قانون اور فیصلے پر علمدرآمد کروایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button