زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کا اجلاس آج ہوگا

رواں برس 8ارب کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں یونیورسٹی معاشی بحران سے نمنٹ کےلئے بڑے فیصلے کرنے کافیصلہ کیا ہے ، روا ں برس یونیورسٹی کو 77کروڑ74لاکھ خسارے کا سامنا کرنا ہوگا جس پر بڑے پیمانے پرکٹوتیاں اور الانسز ختم کرنے کی تجاویز رکھی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین پر بھی ٹرانسپورٹ چارجز عائد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے جو ایمپلائز رجسٹرڈ ہوگا ل۔
وہ دو سوروپے ماہانہ ، جبکہ ان بچے جو سکول کالجز جاتے ہیں ان سے 5سوروپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے ، یونیورسٹی سکول میں پڑھنے والے بچوں کی فیس بھی تین سوسے بڑھا کر 600روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ آوٹ سائیڈرز کے بچوں کی فیس 1500 سے بڑھا کر 2500 روپے کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے یونیورسٹی کے ایمپلائیز کا بجٹ ویلفیئر بجٹ 26 ملین تھا اس کو ختم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے جبکہ اساتذہ کے معاوضوں پر بھی کٹ لگایا جانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔