Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے پہلی میرٹ لسٹ آج لگائی جائے گی

زکریا یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن 2025 میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی۔

جاری شیڈول کے مطابق پہلی میرٹ لسٹ اج تین جولائی کو لگائی جائے گی، جس کے واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ اٹھ جولائی مقرر کی گئی ہے۔

دوسری میرٹ لسٹ نو جولائی کو آویزاں کی جائے گی، جس کے واجبات جمع کرانے کی اخری تاریخ 11 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

تیسری میرٹ لسٹ 14 جولائی کو لگائی جائے گی، جس کے واجبات 16 جولائی تک ادا کیے جا سکیں گے جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ 17 جولائی کو آویزاں کی جائے گی، جس کے واجبات 21 جولائی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

جبکہ بی ایس انجینئرنگ، بی ایس ٹیکسٹائل فائن آرٹس اور بی ایس گرافک اینڈ ڈیزائننگ میں داخلے کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 10 جولائی کو آویزاں کی جائے گی، جس کے واجبات 14 جولائی تک جمع کروائے جا سکیں گے، دوسری میرٹ لسٹ 15 جولائی کو لگائی جائے گی جبکہ تیسری لسٹ 17 جولائی کو آویزاں کی جائے گی، جس کے واجبات 18 جولائی تک ادا کیے جا سکیں گے۔

چوتھی میرٹ لسٹ 21 جولائی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے واجبات 22 جولائی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button