Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی نے کارروائی شروع کردی، دونوں فریقین نے بیانات قلمبند کردئیے

زکریا یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی نے طالبہ کی درخواست پر انکوائری شروع کردی ،فریقین کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس، خواہش پوری نہ کرنے پر طالبہ کو فیل کردیا

تفصیل کے مطابق ہراسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر عابد کھرل کی صدارت میں یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، طویل اجلاس میں دونوں فریقوں نے اپنا بیانات قلبند کرائے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
“ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا طالبہ ہراسگی کیس کو فوری طور پر سننے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شعبہ اردو نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے طالبہ کا پرچہ کمیٹی کو پیش کیا کہ یہ پرچہ ہے اگر یہ پاس ہوسکتی ہیں تو پاس کردیں، جبکہ ڈاکٹر خاور نوازش نے بھی کوائف کمیٹی کے ارکان کو پیش کئے۔

جبکہ متاثرہ طالبہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ میں اپنے ایک ایک لفظ پر قران پاک پر حلف دینے کو تیار ہوں، میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نا ہی میں نے کسی کے کہنے پر یہ درخواست دی ہے میں کئی دن تک ذہنی اذیت کا شکار رہی ہوں۔ میں یہ بھی کہوں گی کہ چیئرمین شعبہ اردو سے بھی قران پر ہاتھ رکھوا کر حلف لیں کہ کیا انہوں نے مجھے ہراساں نہیں کیا ، اور دوسرا ڈاکٹر خاور نوازش نے مجھ سے مڈ کا پیپر کیوں نہیں لیا، جب کہ دوسری لڑکی سے مڈ پیپر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسگی کیس : وائس چانسلر نے 5 رکنی کمیٹی بنادی

جس پر کمیٹی کے ارکان نے ان سے جوابی سوالات بھی کئے ۔

کمیٹی اجلاس کے طویل سیشن کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا۔

کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ چیئرمین کمیٹی اعتکاف میں بیٹھنا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو کمیٹی کا دوسرا اجلاس عید کے بعد شروع ہوگا۔

یہ حساس معاملہ ہے، قبل ازوقت کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا میرٹ پر فیصلہ آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button