Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہاسٹل فیسوں میں دو گنا اضافہ طلبہ کے ساتھ ظلم ہے : اسلامی جمعیت طلباء

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا ہے کہ ہاسٹل فیسوں میں دوگناہ اضافہ طلبہ کے ساتھ ظلم ہے۔

جامعہ ذکریا جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے ، لیکن پرائیوٹ ہاسٹلز کی نسبت گورئمنٹ ہاسٹلز کی فیسوں میں دو گنا اضافہ کیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ذکریا نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہاسٹل فیسوں میں زیادتی کو مسترد کرتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کی صورت میں ظلم کا پہاڑ ڈھایا گیا ہے۔ جس پر اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کی جانب سے بھرپور مخالفت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ناظم جامعہ جمعیت کا کہنا ہے سیلاب کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے طلبہ پہلے ہی انتہائی دکھ اور اذیت میں مبتلا ہیں، اور جامعہ زکریا میں زیر تعلیم طلبہ کی اکثریت سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔

مگر انتظامیہ اس غم و الم کی کیفیت میں بھی لوگو پر فیسوں میں اضافے جیسے ظلم کرنے سے باز نہ آئی۔

ناظم جامعہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، اور طلبہ اور والدین کے حال پر رحم کرے ورنہ جمعیت اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں